ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میرا کمار کے لیے ووٹ نہیں کروں گا:پھلکا

میرا کمار کے لیے ووٹ نہیں کروں گا:پھلکا

Sun, 16 Jul 2017 12:06:08    S.O. News Service

چندی گڑھ ، 15؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور وکیل ایچ ایس پھلکا نے آج کہا کہ صدارتی انتخابات کے لیے اپوزیشن کی امیدوار کو اپنی پارٹی کی حمایت کے باوجود وہ ان کے لیے ووٹ نہیں دیں گے۔انہوں نے اپنے فیصلے کے لیے 1984کے سکھ مخالف فسادات کا حوالہ دیا۔پنجاب کی داکھا اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی پھلکا نے کہا کہ وہ کانگریس کی حمایت یافتہ امیدوار کی حمایت نہیں کر سکتے ہیں، کیونکہ فسادات کے ملزم جگدیش ٹائٹلر اور سجن کمار جیسے لیڈران اب بھی پارٹی میں مختلف عہدوں پر فائز ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں 1984کے سکھ مخالف فسادات معاملے سے قریب سے جڑا رہا ہوں اور اگر میں کانگریس کے لیے ووٹ کروں گا تو لوگ سوچیں گے کہ پارٹی کو ان فسادات کے لیے معاف کر دیا گیا،اسے اس کے لیے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا،لہذا میں کانگریس امیدوار کے لیے ووٹ نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ میں میرا کمارجی کا احترام کرتا ہوں، وہ جگ جیون رام کی بیٹی ہیں،میں ان کی حمایت نہیں کر سکتا، کیونکہ وہ کانگریس کی حمایت یافتہ امیدوار ہیں اور جگدیش ٹائٹلر اور سجن کمار جیسے لیڈران جن کے خلاف میں سکھ مخالفت فسادات معاملے کا مقدمہ لڑ رہا ہوں، وہ اب بھی کانگریس میں عہدوں پر بیٹھے ہیں۔


Share: